کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بدھل علاقہ میں کھیلا جانے والی کبڈی لیگ 2021اختتام پذ یر ہوگئی ۔ٹور نامنٹ کی اختتامی تقریب میں ایڈیشنل سپر ناٹینڈنٹ پولیس راجوری ،ڈی ایس پی آپریشن راجوری ،پرنسپل گور نمنٹ ڈگری کالج بدھل ،ڈاکٹر مزمل حسین ،پی ڈی پی ضلع نائب صدر فاروق انقلابی و دیگران بھی موجود تھے ۔اس ٹور نامنٹ میں ضلع راجوری اور ریاسی کے 160کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ٹیم گھبر اور پیر پنچال بدھل کے درمیان کھیلا گیا جبکہ فائنل میں گھبر کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی ۔ایڈیشنل ایس پی راجوری نے اس موقعہ پر بولتے ہوئے کہاکہ کھیل نوجوان کی زندگی کیلئے اشد ضروری ہے جبکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی جسمانی صحت اور علاقہ و والدین کا نام روشن کرنے کیلئے کھیلوں میں شرکت کریں ۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں سے انسانی ذہن و جسم کی نشو و نما میں مدد ملتی ہے ۔غور طلب ہے کہ اس ٹورنا منٹ میں 16ٹیموں نے شرکت کی ۔فائنل میں کامیابی کیلئے فاتح ٹیم کو 23ہزار روپے اور رنر آپ کو 12ہزار روپے انعام دئیے گئے ۔