سرنکوٹ //سرنکوٹ میں نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت پارٹی کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے بخاری نے بتایاکہ پارٹی کے کارگزار صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ایک ہفتے کے دورے پر راجوری پونچھ آرہے ہیں جہاں وہ چھبیس اگست کو سرنکوٹ ڈاک بنگلہ میں جلسے سے خطاب کریںگے ۔ انہوںنے کہاکہ اس دوران عمر عبداللہ دفعہ 35اے پر اپنا موقف عوام کے سامنے رکھیںگے ۔انہوںنے کہاکہ اس دفعہ کی حفاظت ہر شہر ی پر لازم ہے اور وہ تمام لوگوںسے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عمر عبداللہ کے جلسے میں شرکت کرکے ان کے موقف کو سنیں اورریاست کے خصوصی تشخص کو بچانے کی خاطر مشترکہ جدوجہد کیلئے سامنے آئیں ۔اس موقعہ پر دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔