ٹنگمرگ /مشتاق الحسن /ٹنگمرگ کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں میں محکمہ بجلی کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔تحصیل کنزر اور کارہامہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں بجلی منٹوں میں آتی اور چلی جاتی ہے وہیں کم وولٹیج کی وجہ سے اب لوگوں کو شمع جلاکے کام کاج کرنا پڑتا ہے ۔ ادھر گلمرگ میں ایک ہزار سے زیادہ لوہے کے کھمبے اور ہزاروں میٹرترسیلی لائن ٹنگمرگ رسیونگ اشٹیشن میں جمع کرنے میں ہوری تاخیر سے کئی دیہات میں بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔ ٹنگمرگ کے صارفین نے بجلی نظام میں سدھار لانے کا مطالبہ کیا ۔