اننت ناگ /اننت ناگ میں دورانِ شب ایک فیکٹری میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے باعث ہزاروں روپئے مالیت کے بلے جل کر خاکستر ہوگئے۔بجبہاڑہ کے حسین پورہ نامی علاقہ میں محمد رمضان ڈانگہ کی بیٹ (بلے)فیکٹری میں دوران شب آگ نمودار ہوئی ۔آگ کے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس بیچ مقامی لوگ و فائر بریگیڈ عملہ نے کافی دیر کے بعد آگ پر قابو پا کر مزید پھیلنے سے روک لیا تاہم آگ کی اس واردات میں فیکٹری کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ہزاروں روپے مالیت کے بلے جل کر راکھ ہوگئے۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔