بانہال //جموں سرینگر شاہراہ پر چھوٹے چھوٹے بڑے سڑک حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز ریلوے سٹیشن بانہال کے شاہراہ پر واقع ٹی چوک میں دو ٹرکوں کی آپسی ٹکر ہوئی تاہم دونوں ٹرکوں میں سوار مسافر معمولی خراشوں کے ساتھ بچ نکلے اور انہیں ہسپتال لانے کی بھی نوبت نہیں پڑی ۔ ٹرکوں کی ٹکر کے نتیجے میں جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کچھ وقت کیلئے تھم گئی اور ٹریفک جام کہ لمبی قطاریں لگنا شروع ہوئیں۔ بعد میں پولیس اور فوج نے سڑک کے بیچ میں ٹکرائی گاڑیاں ایک طرف کیں اور معمول کا ٹریفک بحال کیا گیا۔