سرینگر//شےر بی بی بانہال حادثہ کو افسوسناک قرار دےتے ہوئے کانگرےس کے رےاستی صدر جی اے مےر نے 2افراد کی موت مےں مبےنہ طور ملوث ڈرائےور کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کےا۔ غلام احمد مےر نے ڈرائےور اور کنڈےکٹر کی موت پر سخت صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کےا کہ دونوں کو لقمہ اجل بنانے مےں ملوث ٹرالی ڈرائےور کےخلاف سخت کارروائی عمل مےں لائی جائے۔ انہوں نے اس حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دےتے ہوئے کہا کہ دو قےمتی جانوں کا زےاں ہوا اور اب پولےس کو قانون کے مطابق کارروائی عمل مےں لانی چاہےے۔
کانگرےس کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کےا کہ دونوں مہلوکےن کے کنبوں کو فوری معاوضہ فراہم کےا جائے