بانہال// جنگلات کے عالمی دن کے موقع فارسٹ سب ڈویڑن رام بن کے علاقوں میں شجر کاری کا دن منایا گیا اور رام بن رامسو اور بانہال کے علاقوں میں شجر کاری کی گئی۔ فارسٹ رینج بانہال میں کئی مقامات پر شجر کاری کی گئی اور آئی ٹی آئی بانہال سمیت کئی مقامات پر شجر کاری کی گئی اور چنار کے پودے لگائے گئے۔ فارسٹر محمد رفیع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سے بات کرنے کے بعد زیر تعمیر ڈگری کالج بنکوٹ بانہال کے وسیع وعریض احاطے میں بھی چنار کے پودے لگائیں گے تاکہ آگے چل کر کالج کی خوبصورتی میں چناروں سے چار چاند لگ جائیں۔ بانہال میں ہی ڈی ڈی سی کونسلر اور سنیئر کانگریس لیڈر امتیاز احمد کھانڈے نے بھی شجر کاری کی مہم میں حصہ لیا اور پودے لگائے۔رام بن میں ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے بھی شجر کاری کی مہم میں حصہ لیا اور رام بن کے ضلعی انتظامی یونٹ کے احاطے میں چنار کے پودے لگائے ۔