بانڈی پورہ //عازم جان /ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ نے شیرکشمیر سٹیڈیم بانڈی پورہ میں مراتھن پروگرام یعنی لمبی دوڈ کااہتمام کرکے حصہ لینے والے طلبہ کو انعامات تقسیم کئے ۔ پروگرام کا افتتاح ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ کے چیئرمین پرنسپل اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم وانی نے کیا جبکہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ کے سیکرٹری سب جج فاریقہ نذیر اور تحصیل لیگل سروسز کمیٹی بانڈی پورہ منصف جج بانڈی پورہ توفیل احمد میر ہمراہ تھے۔