بانڈی پورہ+بڈگام/ //بانڈی پورہ اور بڈگام میںپولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران 4 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے فکی ،ہیروئن اور کوڈین فاسفیٹ ضبط کیا۔بانڈی پورہ پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران گلستان سمبل میں بھاری مقدارمیں فکی کو برآمد کرکے سکوٹر سوار کوگرفتار کر لیا ۔ ایس ڈی پی او سمبل کی نگرانی میں نوگام چوکی کے ڈی او نثار احمد کی قیادت میں پولیس نے گنستان میں ناکہ لگایا ۔ اس دوران ایک سکوٹر سوار پرویز احمد بیگ ساکن گنستان سمبل سکوٹر نمبر DL13S-HO-280کو روک کر مذکورہ شہری سے پندرہ کلو چرس پائوڈر برآمد کی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 14/2021 کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ لوگوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔اسی دوران بڈگام پولیس نے منشیات مخالف مہم کے دوران سبدن پُل کے نزدیک ناکہ چیکنگ عمل میںلائی ۔ پولیس نے 3 افراد کو مشکوک حالت میں پا کر ان کی تلاشی لی جن کی شناخت مزمل احمد خان ، مختار احمد وانی ساکنان بٹہار بڈگام اور رفیع احمد ڈارساکن نادیگام وڈون کے بطور ہوئی ہے جن کے قبضے سے دس گرام ہیروئن ، دولیٹر کوڈین فاسفیٹ ،74 الپراکزم کپسول برآمد کئے۔تھانہ بڈگام میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر28/2021متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔