پونچھ//قصبہ پونچھ کی نالوں پر تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے مؤثر کردار کے بارے میں بار ایسوسی ا یشن پونچھ کے ممبران نے انتظامیہ کے کردار کو سراہا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران بار ایسو سی ایشن کے ممبران نے پونچھ قصبہ میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر پل سے ہسپتال ، عیدگاہ چوک تا ڈی سی آفس ، شیر کشمیر پل تاتھانہ چوک ہوٹلوں کے باہر ناجائز پارکنگ کی وجہ سے ہمیشہ جام لگ جاتا ہے جس کے خلاف موثر کارروائی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بازار میں بھی موٹر سائیکل اور کاریں دکانوں کے سامنے کھڑی کی جاتی ہیں اس وجہ سے بھی جام لگ جاتے ہیں اور بازار میںپیدل چلنے والے کئی طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔انہوں نے ضلع پولیس اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت
کارروائی کریں تاکہ عام عوام کو راحت مل سکے۔