تھنہ منڈی // گرلزہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں بارہویںجماعت کی طالبات کو الوداعی پارٹی دی گئی ۔اس سلسلہ میں اسکول کے احاطہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اسکول کے پرنسپل منظور احمد گنائی،تدریسی عملے اورگیارہویں جماعت کی طالبات نے شرکت کی ۔ اسکول پرنسل نے سال رواں میں کھیل کود، پڑھائی، صفائی بنائے رکھنے اور حاضری کی پابندی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سکول سے وداع ہورہی طالبات کو اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کرنی چاہئے اور محنت اور لگن سے پڑھائی کرنی چاہئے تاکہ ان اور ان کے علاقے کا نام روشن ہوسکے ۔اس موقعہ پر گیارہویں جماعت کی طالبہ سمیرہ کوثر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ اسی جماعت کی صدر کو محنت اور لگن سے کام کرنے پر سکول کی طرف سے تحفہ دیاگیا۔