بارہمولہ+سوپور // بارہمولہ میں ضلعی حکام نے کوچنگ سینٹروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے64تربیتی مراکز کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے4مراکز کو سربمہر کرنے کے علاوہ12ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا اور کئی ایک کوچنگ مراکز کے نام نوٹس جاری کی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اور طلبہ برادری کے مفاد میں بارہمولہ میں حکام نے جمعرات کو اچانک کوچنگ مراکز کا معائنہ مہم شروع کی جس میں ضلع بھر کے 64 ٹیوشن مراکز کا معائنہ کیا گیا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ ضابطے کی پابندی کر رہے ہیں یا نہیں۔بارہمولہ میں ، یہ معائنہ اسسٹنٹ کمشنر مال نے کیا جس کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسر اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ انہوں نے 6 کوچنگ سنٹرز کا معائنہ کیا اور 2 مراکز سیل کردیئے گئے اور مطلوبہ قانونی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر 12 ہزارروپے جرمانہ بھی کیا۔اسی طرح سوپور میں اے ڈی سی نے 35 مراکز کا معائنہ کیا ٹنگمرگ ، پتن اور اڑی میں متعلقہ ایس ڈی ایمز نے اپنے علاقوں میں بالترتیب 15 ، 3 اور 5 مراکز کا معائنہ کیا۔ تاہم ، متعدد کوچنگ مراکز کو انتباہی نوٹسیںبھی جاری کیے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا ذکر کرنے کے لئے کہ ان ٹیوشن مراکز کی جانچ پڑتال کی گئی تھی کہ آیا وہ ، کرونا وائرس سے متعلق معیاری عملیاتی طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے طلاب کیلئے مناسب انتظامات اور ، غریب اور لاچار طلبہ کے لئے ریزرویشن ، طلبا اساتذہ تناسب ، ضابطوں پر عمل پیرا ہیں یا نہیں۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور مزید کہا کہ طلباء کے مفاد میں کسی بھی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ فریقین سے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ معیاری تعلیم کو معیاری فریم ورک پر عمل پیرا ہونا اور اس کی تعمیل کو یقینی بنانا ہوگا۔