جموں //تمام مسائل کو آپسی اشتراک و بات چیت کے ذرائع حل کرنے پر زوردیتے ہوئے وفا فانڈیشن کے چیر میں پرویز وفاخان نے کہاکہ آپسی مفاہمت ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔حالیہ دنوں میں کلگام ضلع میں فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام مسائل کو ایک جانب رکھتے ہوئے حالیہ واقع میں لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین و دیگران کے رنج و غم میں برابرکا شریک ہو نا چائیے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیر دنیا بھر میں آپسی بھائی چارے کیلئے مشہور ہے تاہم موجود ہ خراب ہوتی صورتحال کی وجہ سے وادی کی ثقافت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔تاہم کچھ موقعہ پرست سیاسی پارٹیاں ایسے حالات پر بھی سیاست کرنے میں مصروف ہیں جوکہ افسوس ناک عمل ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں چائیے کہ امن و امان کی صورتحال پیدا کرتے ہوئے تمام مسائل کو بات چیت کے ذرائع حل کرئیں ۔اس موقعہ پر یوتھ لیڈر رگو ویر سنگھ ،چرنجیت سنگھ ،ورن گپتا ،ایس سمیر سنگھ ودیگران نے بھی کلگام واقعہ میں مرنے والوں کے لواحقین کیساتھ ہمداردی کا اظہار کیا۔