جموں//گورنر این این ووہر انے پرویز مانوس کی تالیف کردہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی سوانح حیات ’’ وِنگس آف فائر ‘‘ کا پہاڑی زبان میں ترجمہ ’’ آگ نی پَر‘‘ کی رسم اجرائی راج بھون میں انجام دی۔رُکن قانون ساز کونسل ظفر اقبال منہاس نے مصنف اور کتاب کا ایک مختصر تعارف پیش کیا۔گورنر نے مانوس کو کتاب کا پہاڑی زبان میںترجمہ کر کے ایک عظیم شخصیت کی سوانح حیات پہاڑی زبان بولنے والوں کیلئے دستیاب رکھنے کیلئے کافی سراہا۔اُنہوںنے سیکرٹری جموںوکشمیر اکادمی فن، ثقافت و لسانیات کو اس نوعیت کی ترغیبی کتب کی وسیع اشاعت یقینی بنا کر انہیں تمام سکولوں ، کالجوں اور پبلک لائبریریوںمیں دستیاب رکھنے اور شری مانوس کی پہاڑی زبان میںتصنیف کی گئی کارٹون کتاب کی بھی تشہیر کرنے کے لئے کہا۔وزیر برائے قانون وانصاف اور دیہی ترقی عبدالحق کے علاوہ رُکن قانون ساز اسمبلی کرناہ راجا منظور ، سیکرٹری خوراک و شہری رسدات ، ڈی سی ایکسائز ،سیکرٹری پہاڑی مشاورتی بورڈ ڈاکٹر ذاکر حسین ملک ،ریٹائرڈ آئی جی پی عبدالقیوم منہاس، سیکرٹری سروس سیکشن بورڈ ، چیف ایڈیٹر جے کے کلچر اکادمی سجاد حسین پونچھی ، عبدالوحید منہاس، ایڈیٹر پہاڑی سیکشن وغیرہ اس موقعہ پر موجود تھے۔