ایگزیکٹیوانجینئر پی ایم جی ایس وائی کا دورہ گول کئی سڑکوں کی تعمیر کا لیا جائزہ ، انتظامیہ سے بھی ہوئے ملاقی

زاہد بشیر
گول// گول سب ڈویژن میں کئی سڑکوں پر جاری تعمیر کے سلسلے میں ایگزیکٹیوانجینئر پی ایم جی ایس وائی رام بن اروند کمار لہنگے نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر پی ایم جی ایس وائی نوید احمد خان ، جونیئرانجینئر واجد رونیال و دوسرے آفیسران کے ہمراہ کئی سڑکوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری تعمیرات کا جائزہ لیا ۔ وہیں اس دوران محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے آفیسران نے سب ڈویژن گول انتظامیہ سے بھی ملاقات کی ۔ انہوںنے بالخصوص کینٹھہ مہا کنڈ روڈ کا جائزہ لیا جہاں حالیہ دنوں میں لوگوں کی جانب سے ناقص تعمیرات کی شکائتیں موصول ہو رہی تھیں۔اس دوران ایگزیکٹیوانجینئر پی ایم جی ایس وائی رام بن نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی مقام پر ناقص تعمیرات ہو رہی ہونگیں تو اس سلسلے میں محکمہ کو مطلع کریں اور کسی بھی قصور وار ٹھیکیدار کو بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے اس دوران جاری تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ تسلی بخش ہو رہا ہے اور امید ہے کہ آگے کی جانب سے بہتر تعمیر ہو گی ۔ اس دوران اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر پی ایم جی ایس وائی نے ایس ڈی ایم گول سے بھی ملاقات کی جہاں مختلف مقامات پر پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر ہو رہی سڑکوں میں لوگوں کی اراضی آ رہی ہے جہاں مشکلات پیدا آ رہی ہوں وہاں محکمہ مال کو بھی زمینی سطح پر ساتھ دینا چاہئے تا کہ کسی بھی زمیندار کے ساتھ نا انصافی نہ ہو ۔ انتظامیہ نے یقین دلایا کہ وہ تمام سڑکوں میں جہاں کوئی مسئلہ ہو وہاں پر محکمہ کو ساتھ لے کر تمام مسائل کو حل کریں گے ۔