نئی دہلی//پورے ملک میں پہلی مرتبہ ایک دن میں کورونا وائرس کووڈ۔19 کے ریکارڈ 4,20,898 نمونوں کی جانچ کی گئی۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے سنیچر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 جولائی کو پورے ملک میں کورونا وائرس کے 4,20,898 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,20,898 ہوگئی ہے ۔پورے ملک میں کورونا ٹسٹ لیب کی تعداد بھی بڑھ کر 1,301 ہوگئی ہے ۔ جانچ کی رفتار تیز کرنے کے لئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انفیکشن کے 48,916 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 13,36,861 ہوگئی ہے ۔ ملک میں انفیکشن کے 4,56,071 معاملے سرگرم ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفایکشن کی تشخیص کرنے والی لیبز کی فہرست میں مزید 11 لیبز شامل کی گئیں۔ ان میں سے سرکاری لیبوں کی تعداد 902 اور نجی لیبوں کی تعداد 399 ہے ۔حقیقی وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب اس وقت 657 ہے (حکومت: 401 ، نجی: 256) ، جبکہ ٹرو نٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب نمبر 537 (حکومت: 469 ، نجی: 68) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 107 (حکومت: 32 ، نجی: 75) ہیں۔اس دوران پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32223 افراد کورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات پائے ہیں، جس سے ملک میں کوروناوائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 63.54 فیصد ہوگئی ہے ۔ اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 849431 ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 48916 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1336861 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے 456071 زیر علاج مریض ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جانچ میں تیزی لانے سے شفایابی کی شرح مستقل طور پر بہتر ہورہی ہے ۔ اس سے متاثرہ افراد کی تشخیص وقت پر ہوجاتی ہے اور ان کا علاج بھی جلد شروع کردیا جاتا ہے جس سے متاثرین کی حالت تشویشناک نہیں ہوتی ہے ۔ یو این آئی
اموات کی شرح 2.35 فیصد
نئی دہلی// کورونا وائرس کووڈ۔19 کے انفیکشن کی وجہ سے پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 757 لوگوں کی موت ہوگئی جس سے ملک میں کورونا سے اموات کے شرح کم ہوکر 2.35 ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت خاندانی فلاح وبہبود کے ذریعہ سنیچرکو جاری اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو کورونا سے اموات کی شرح 2.41 فیصد اور جمعہ کو کورونا سے اموات کی شرح 2.38 فیصد تھا جو کم ہوکر 2.35 فیصد ہوگیا ہے ۔ اب تک پورے ملک میں 31,358 لوگ کورونا انفیکشن سے اپنی جان گنواچکے ہیں۔کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب تک سب سے زیدہ اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہے ۔ جہاں 13,132 لوگ کورونا کے خلاف اپنی زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں 3,777، تمل ناڈو میں 3,320، گجرات میں 2,278، کرناٹک میں1,724 ، اترپردیش میں 1,348، مغربی بنگال میں 1,290، آندھراپردیش میں 933، مدھیہ پردیش میں791 ، راجستھان میں 602، تلنگانہ میں 455، ہریانہ میں 382اور پنجاب میں 282 کورونا سے متاثروں کی موت ہوچکی ہے ۔ سکم، میزورم، منی پور اور انڈمان ونکوبار میں ایک بھی کورونا سے متاثروں کی موت نہیں ہوئی ہے ۔یواین آئی