کشتواڑ//وزیر اعلیٰ محبونبہ مفتی کے عوام کے پاس رسائی لا مثال ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے پیر کے روز متعدد وفود کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیاجو مڑواہ، دچھن، واڑون ، ناگسینی، کواڑ اور پاڈر سے آئے ہوئے تھے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی لوگوں کی دہلیز پر رسائی سے لوگوں کو اپنے جائز مشکلات کا ازالہ کرانے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ا نتظامیہ کو لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے روایتی طریقہ کار سے باہر آنا ہوگا۔ اس موقعہ پر ایم ایل سی نے کئی مدعے ضلع انتظامیہ کے ساتھ اُٹھائے اور موقعہ پر ہی انہیں حل کرنے کے ہدایات اجرا کئے گئے۔وفود سے خطاب کرتے ہوئے ٹاک نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت والی موجودہ سرکار دیہی عوام کے مسائل حل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور پسماندہ و دور دراز علاقوں کی مساجی۔اقتصادی حلات سدھارنے کے لئے متعدد اقدام کئے گئے ہیں۔انہوں نے اس موقعہ پر سماجی بہبودی شعبہ میں کئے جا رہے متعدد سکیموں و اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب انتظامیہ کے لئے ان سکیموں کا فاعہدہ مستحق لوگون تک پہنچانا لازمی بن گیاہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے نہ صرف گُذشتہ تین برسوں کے دوران عوام دوستانہ اقدام کئے ہیں بلکہ سسٹم میں شفافیت اور جواب دہی لائی گئی ہے۔انہوں نے این سی پر ریاست کو اندھیرے اور بے پناہ مصائب میں دھکیلنے کامبینہ الزام لگایا ،جس سے ریاست میں سیاسی خلاء پیدا ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے انتھک محنت کی ہے،جسکی وجہ سے اقتدار کے بھوکے این سی اور کانگریس میں انتثار پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ این سی لیڈر شپ کی ایسی چالوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی پی۔ بی جے پی کی مخلوط سرکار ریاست کو خوشحالی اور تررقی کی راہ پر لیجانے کی وعدہ بند ہے۔