عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// قومی تحقیقاتی اجنسی نے وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کے ماحولیاتی نظام کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر منگل کو یہاں رعناواری علاقے میں ایک مشتبہ شخص کی رہائش گاہ پر تلاشی لی۔انہوں نے بتایا کہ صبح سویرے ہزاری بازار کے علاقے میں ایک رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ NIA نے پیر کو کشمیر کے تین اضلاع میں رفیع آباد، سوپور اور بارہمولہ ضلع کے بومئی، بانڈی پورہ اور سرینگر کے پارم پورہ میں چھ مقامات پر چھاپے مارے۔این آئی اے کے افسران نے جماعت اسلامی کے سابق رہنما غلام احمد شیخ اور سابق ملی ٹینٹ اقبال شیخ کے بومئی میں رہائشی احاطے پر چھاپے مارے۔رفیع آباد میں سابق سرکاری ملازمین محمد منور میر اور سوپور کے ماڈل ٹان میں فاروق احمد پیر کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔حکام نے بتایا کہ بانڈی پورہ قصبے میں ایک ریٹائرڈ استاد محمد مقبول میر کی رہائش گاہ اور پارم پورہ میں ظہور الرحیم کی رہائش گاہ شامل تھی۔