جموں//حکومت نے جموں و کشمیر میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے تھانوں کے علاقائی دائرہ اختیار وضع کئے ہیں۔محکمہ عمومی انتظامی کی طر ف اس سلسلے میں جاری ایک حکم کے مطابق وادی میں پولیس اسٹیشن اے سی بی کا سرینگر ، گاندربل اور بڈگام اضلاع میں دائرہ اختیار ہوگا۔ پولیس اسٹیشن اے سی بی اننت ناگ کا دائرہ اختیاراننت ناگ ، پلوامہ ، شوپیاں اور کولگام میںہوگاجبکہ بارہمولہ ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ کادائرہ اختیار اے سی بی پولیس تھانہ بارہمولہ کے تحت آئے گا۔ حکمنامہ کے مطابق پولیس اسٹیشن اے سی بی سنٹرل کو پورے جموں و کشمیر کا دائرہ اختیار حاصل ہوگا۔ جموں کے اے سی بی پولیس اسٹیشن کا جموں ، کٹھوعہ اور سانبہ تک دائرہ اختیار ہوگا۔اسی طرح سے ڈوڈہ میں پولیس اسٹیشن اے سی بی کادائرہ اختیار وادی چناب کے تینوں اضلاع بشمول ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع تک ہوگا۔پولیس اسٹیشن اے سی بی راجوری کا پونچھ اور راجوری اضلاع میں دائرہ اختیار ہوگا ۔اسی طرح ادھم پور پولیس اسٹیشن اے سی بی کو ادھم پور اور ریاسی سمیت دو اضلاع کا دائرہ اختیار دیاگیاہے۔