ڈوڈہ//محکمہ تعمیرات عامہ ڈوڈہ کے سپرنٹنڈنٹ سرکل ڈوڈہ نیاز احمد بانڈے 34 سال محکمہ کو خدمات پیش کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے ہیں اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اْن کے اعزاز میں تقریب کے دوران سبکدوش آفیسر کو نہایت ایماندار اور کام کرنے پر یقین رکھنے کی شخصیت قرار دیا گیا چونکہ اْن کے دور میں چناب ویلی کی سڑکوں میں بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے اور بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ گاڑیوں کی نقل حرکت کے لئے موزوں بنائی گئی ہے۔ نیاز بانڈے کے بطور سپرنٹنڈنٹ سرکل ڈوڈہ رہنے کے دوران کئی ایسے سڑک پروجیکٹ کو بحال کیا ہے جو کئی عرصہ سے بند پڑے ہوئے تھے۔دریں اثناء ٹیکنل انجینئر نذیر احمد شیخ کو فنی انتظامی صلاحیت کے بنیاد پر سبکدوش ہوئے نیاز بانڈے کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔محکمہ کے دیگر ملازمین و سماج کے مختلف طبقوں نے بانڈے کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش جبکہ نذیر احمد شیخ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بانڈے کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے ۔الوداعی تقریب میں محکمہ کے تمام چھوٹے بڑے ملازمین کے علاوہ چناب سرکل ڈوڈہ کے تمام ٹھیکداروں نے بھی شرکت کی۔