مینڈھر //ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کی قیادت میں گورسائی میں پولیس کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او مینڈھر ،ڈی پی او و دیگر پولیس آفیسران نے بھی شرکت کی ۔جرائم کے سلسلہ میں درج معاملہ پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ دیگر تحقیقاتی آفیسران نے بھی موجود تھے جنہوں نے آفیسر موصوف کو تحقیقات کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اس دوران آفیسر موصوف نے پولیس آفیسران و اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ جرائم سے متعلقہ درج معاملات کی تحقیقات کو جلداجلد مکمل کریں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کیساتھ آپسی اشتراک سے کام کیا جائے تاکہ جرائم کو سماج سے ختم کیاجاسکے ۔