راجوری //لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی صدارت میں ڈھسل میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا جس میں پولیس افسران اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر جسونت سنگھ ، انچارج پولیس چوکی راجوری سٹی دانش مقبول ڈار اور دیگران بھی موجود تھے ۔اس دوران مقامی لوگوں کپل سریال ، کیول کرشن وغیرہ نے بتایاکہ ان کے علاقے کو جانے والی ڈھسل پلولیاں سڑک کی حالت بہت ہی خراب ہے ۔انہوںنے دیگر مسائل بھی اجاگر کئے ۔ اپنے خطاب میں ایس ایس پی راجوری نے امن و بھائی چارے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے تمام مسائل حل کئے جائیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ سماجی برائیوںخاص کر منشیات کا قلع قمع کیاجاسکے ۔انہوںنے والدین پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو منشیات سے دور رکھتے ہوئے انہیں اخلاقی تعلیم دلوائیں ۔انہوںنے کہاکہ پولیس اس طرح کے اجلاس ہر جگہ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے اور اعتماد بڑھے ۔