جموں//آل جے اینڈکے پی ایچ ای آئی ٹی آئی ،ٹرینڈسی پی ورکر اینڈلینڈڈونر ایسوسی ایشن نے اہل وعیال سمیت پریس کلب سے چیف انجینئرپی ایچ ای جموں دفترتک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر تنویرحسین کررہے تھے۔ ریلی میں شامل ورکر وں اوران کے بچوں وپریواروالوں نے ہاتھوں میں بینراٹھارکھے تھے جن پریہ نعرے درج تھے،’پاپاکی ویجزریلیزکرو،ایس آراو520 لاگوکرو۔اس دوران احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنویرحسین نے کہاکہ چیف انجینئرنے ایسوسی ایشن کویقین دہانی کرائی تھی کہ آپ کے مطالبات پرغورکیاجائے گالیکن ابھی تک یقین دہانی صرف یقین دہانی تک ہی محدود ہے اوراس پرعملی جامہ نہیں پہنایاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کے آئی ٹی آئی تربیت یافتہ اور لینڈ ڈونرورکروں کوگذشتہ کئی مہینوں سے تنخواہیں واگذارنہیں کی گئی ہیں جوکہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام نے وعدہ کیاتھاکہ عیدیارکشابندھن تہواروں سے پہلے واجب الاداتنخواہیں واگزارکی جائیں لیکن ابھی تک تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کام چھوڑہڑتال کے سواکوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم 7ستمبرسے ہڑتال پرہیں ۔انہوں نے کہاکہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے پی ایچ ای ورکروں کے کنبے فاقہ کشی پرمجبورہیں۔تنویرحسین نے کہاکہ حکومت ڈیلی ویجروں کومستقلی کرنے میں غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ایس آراو 520 کوعملی جامہ پہنانے میں بلاوجہ تاخیرکی جارہی ہے ۔اس دوران مظاہرین میں دیپک گپتانائب صدر،سبھاش چندر جنرل سیکریٹری،منجیت سنگھ ،تلک راج ،وجے کمار،پون کمار،جیون سنگھ ،ارون سنگھ ،بانوپرتاپ ،ہوشیارسنگھ،روی کمار، شمس دین ودیگران شامل تھے۔