ایتھر انرجی نے جدید سہولیات سے لیس اسکوٹرمتعارف کیا

عظمیٰ نیوز سروس

بنگلورو// ہندوستان کے الیکٹرک سکوٹر مینوفیکچرر ایتھر انرجی نے بنگلورو میں ایتھر کمیونٹی ڈے کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر اپنا فیملی اسکوٹرمتعارف کیا۔ پورے خاندان کیلئے ایک سکوٹر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا Rizta آرام دہ اسکوٹرہے۔ مارکیٹ کیلئے مسابقتی قیمت پر یہ اسکوٹر 109999سے شروع ہوتا ہے۔یہ سکوٹر دو ماڈلز کے ساتھ دستیاب ہے جس میںRitza S اور Ritza Z شامل ہے۔ایتھر انرجی کے شریک بانی اور سی ای اوترون مہتانے کہا’’ہم نے اپنے سکوٹرکے ساتھ دو پہیہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھا، جسے انڈسٹری میں تسلیم کیا گیا۔ اب، ہم رِٹزا کے ساتھ خاندانی طبقے میں قدم رکھ رہے ہیں، جسے ہندوستانی خاندان کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے‘‘۔