جموں//ڈپٹی کمشنرسانبہ ،سشماچوہان نے آیوش مان بھارت ۔پردھان منترجن آروگیہ یوجناکے تحت ’آیوش مان بھارت رتھ‘کوہری جھنڈی دکھائی۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنرجو ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں نے کہاکہ کل چارہسپتالوں بشمول ضلع ہسپتال سانبہ، سی ایچ سی رام گڑھ ،ای ایچ وجے پوراوراے ایچ گھگوال کے علاوہ تین نجی ہسپتالوں بشمول شری اوم ہوسپیٹل بڑی براہمناں ،سینٹ جوژف ہوسپیٹل،اورکرستی جیوتی ہوسپیٹل سانبہ میں اس پروگرام کولاگوکیاگیاہے۔چیف میڈیکل افسرسانبہ ڈاکٹرراجندرسمیال نے کہاکہ جن آروگیہ مترااورمیڈیکل کوآرڈی نیٹرہسپتالوں میں عملے کوتربیت دیں گے تاکہ اس کافائدہ مستحقین تک پہنچایاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع سانبہ میں کل مستحق کنبوں کی تعداد شہری علاقوں میں 3058 اور9484 دیہی علاقوں میں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آیوش مان بھارت رتھ پورے ضلع سانبہ میں سات دنوں تک گھومے گااورلوگوں میں اس سکیم کے بارے میں جانکاری عام کرے گا۔اس موقعہ پرڈپٹی چیف میڈیکل افسرراکیش مگوترہ ومحکمہ صحت کے دیگراہلکاران بھی موجودتھے۔