مینڈھر//مینڈھرکے مختلف علاقوںکے لوگوںنے اس بات کی شکایت کی ہے کہ انہیں تقسیم کئے گئے آٹے میں ملاوٹ کی گئی ہے ۔ ان کاکہناہے کہ اس آٹے میں ربر نمودار ہورہی ہیں۔اس معاملے پر بڑی تعداد میں لوگ ایس ڈی ایم دفترمینڈھر کے سامنے جمع ہوئے اور انہوںنے محکمہ امورصارفین کے خلاف احتجا ج کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے نا قص آٹا سپلا ئی ہو رہا ہے جس میں ربڑ کااستعمال کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے لوگ بیمار ہورہے ہیں۔ انہو ں نے متعلقہ وزیر کو آڑھے ہا تھو ں لیتے ہو ئے الزام لگایاکہ جا ن بو جھ کرغیر معیا ری آٹا خریدا گیاہے اور لو گو ں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔انہو ںنے کہا کہ غیر معیا ری آٹا استعمال کر نے کی وجہ سے لو گ بیما ر ہو رہے ہیں اوراس کی ذمہ داری حکام پر عائد ہوتی ہے ۔ لو گو ں نے اس بارے میں تحصیلدار اور ایس ڈی ایم مینڈھر سے شکایت کی جس پر افسران نے جب آٹے کا معائنہ کیاتو واقعی اس میں ملاوٹ پائی گئی ۔ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یا دو کا کہنا ہے کہ انہوں نے آٹے کے نمونے لیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی پونچھ کو بھیج دیئے ہیں جس کی لیبارٹری میں جانچ ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔