تھنہ منڈی // آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ درہال ہیڈ کوارٹر تھنہ منڈی کی آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز نے احتجاج جاری رکھاہواہے ۔آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز یونین کے بینرتلے ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں احتجاجی دھرنا دیاگیا۔اس دوران ورکرز اور ہیلپرز نے مرکزی اور ریاستی سرکار سے مطالبہ کیاکہ ان کے ساتھ انصاف کیاجائے اورریاست جموں کشمیر میں مرکزی اسکیم کو لاگو کیا جائے اور انکو مستقل کیاجائے۔ان کاکہناتھاکہ آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ان کاکہناتھاکہ ان کو یومیہ120 روپے اور ورکرز کو 60 روپے دیئے جاتے ہیں جبکہ آج کے دور میںاس رقم سے دو کلو آٹا حاصل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کو ماہانہ تنخواہ 3600 سوروپے جبکہ ہیلپرز کوماہانہ 1800 روپے دی جاتی جو سرا سر نا انصافی ہے۔ا نہوںنے سرکار سے مطالبہ کیاکہ ورکرز کو ٹیچرز گریڈ جبکہ ہیلپرزکو درجہ چہارم گریڈ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے اورمطالبات پورے ہونے تک وہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔