حیدرآباد//اے پی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے شراب پینے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہے کیونکہ اس نے شراب کی ایم آر پی قیمت پر 50فیصد کا اضافہ کردیاہے ۔آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے واضح کیا کہ ان کی حکومت شراب پر آہستہ آہستہ پابندی کے لئے پابند عہد ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شراب کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کیاگیا ہے تاکہ شراب پینے کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔