سرینگر//انسداد بدعنوانی ادارے اینٹی کورپشن بیورو نے محکمہ تکنیکی تعلیم میں ووکیشنل انسٹرکٹر راجہ اشرف علی خان کے خلاف ناجائز اثاثوں کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ایک بیان میں اے سی بی نے کہا ہے کہ بیورو کی جانب سے مذکورہ انسٹریکٹر کے خلاف ناجائز اثاثوں کی شکایت کی تحقیقات کے بعد یہ کیس انسداد بدعنوانی قانون کے تحت درج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ ملزم کے پاس اثاثے موجود ہیں جن میں گاندربل میں غیر منقولہ جائیداد اور شاندار گاڑی کی شکل میں منقولہ جائیداد موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سرکری ملازم سیاحت اورتواضع سے متعلق کاروبار بھی کر رہا ہے اور زیوارت کی دکان بھی ہے۔ اے سی بی کا کہنا ہے کہ ان کے اثاثوں کی قیمت اور اخرجا ت انکی آمدنی سے میل نہیں کھاتی۔ ا نہوں نے بتایا کہ مجاز عدالت سے تلاشی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد انکے مکان کی تلاشی بھی لی گئی،جس کے دوران کچھ قابل اعتراض دستاویزات اور ثبوت بھی ہاتھ لگے۔اینٹی کورپشن بیورو کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہے۔