راجوری //راجوری ضلع کی آشا ورکروں نے چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر کے سامنے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا ۔جموں وکشمیر آشا ورکرس یونیں کے بینر تلے اپنے مطالبات کو لے کر پْر امن اور زور دار احتجاج کرتے ہوئے ورکروں نے کہاکہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ اور کووڈ-19 ڈیوٹی کے دوران ماہانہ اجرت فراہم کی جائے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیںان کو صرف 1800 روپے ماہوار تنخواہ ملتی ہے لیکن اس مشکل وقت میں بھی وہ اپنی خدمات پیش کررہی ہیں ۔آشا ورکروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعدد بار یقین دہانی کے باوجود آج تک ان کے مطالبات پورے نہیںکئے گئے۔احتجاجی ورکروں کا کہنا ہے کہ ماہانہ 1800 کی تنخواہ پر مہنگائی کے اس دور میں گزارہ کرنا کافی مشکل ہے۔ لہٰذا تنخواہ کو بڑھا کر ماہانہ اکیس ہزار کیا جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک احتجاجی کارکن نے کہا کہ تنخواہوں سے محرومی کی وجہ جس سے وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ اپنے مطالبات کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کی بند پڑی تنخواہوں کو فی الفور واگزار کیا جائے۔اس موقع پر آشا ورکروں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح باقی دیگر یوٹیز میں آشا ورکروں کو تنخواہیں دی جاتی ہیں، ٹھیک اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی آشا ورکروں کو تنخواہ دی جائے۔