سرینگر//پرندوں کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ، آرینز گروپ آف کالجز راجپورہ( چندی گڑھ )نے 20 ایکڑ سرسبز کیمپس میں پرندوں کے گھر رکھے۔ ڈاکٹر پرتپال سنگھ ٹرسٹ لدھیانہ کے ذریعہ فراہم کردہ 50 پرندوں کے گھونسلے کیمپس کے اندر درختوں پر رکھے گئے تھے۔ معروف ریڈیالوجسٹ اور ماحولیات کے ماہر ڈاکٹر بلجیت کور نے اس مہم میں شرکت کی۔ کووڈ ہدایات کے پیش نظر ، قانون ، انجینئرنگ ، فارمیسی ، نرسنگ ، زراعت ، مینجمنٹ کے چند آریائی طلباء نے اسمہممیں حصہ لیا۔آرینز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے شہربسنے کے پیش نظر جنگلی حیات بقا کی دوڑ میں اپنا مقام کھو رہی ہے۔ ہم نے یہ بھی محسوس کیا کہ پروں والے دوستوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے جو جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے اپنا قدرتی مسکن کھو رہے ہیں اور تعداد میں حیران کن کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔