سرینگر//ایک سنسنی خیز فٹ بال میچ میں آرکو فٹ بال کلب نے’ ڈی ایف اے‘ بڈگام کو حاجن ساکر کپ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل شمالی کشمیر کے حاجن سپورٹس گراؤنڈ میں کھیلے گئے۔یہ حاجن ساکر کپ کا پہلا سیمی فائنل تھا جس کے دوران آرکو فٹ بال کلب نے’ ڈی ایف اے‘ بڈگام کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔آرکو ا فٹ بال کلب کے شاہد کو میچ بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آرکو فٹ بال کلب’آرکو سیمنٹ'‘کے زیر انتظام ہے ، جو کہ جموں و کشمیر کے معروف سیمنٹ برانڈز میں سے ایک ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ کھیلوں کی بہتری کے لیے ہمیشہ جموں وکشمیر بالخصوص فٹ بال میں آواز بلند کرتی رہی ہے۔