گاندربل//الطاف حسین کی یاد میں پولیس کی جانب سے جاری پرئمیر کرکٹ لیگ میں سنیچر وار کو تین کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے۔قمریہ کرکٹ میدان میں ایک جبکہ شالہ بگ میدان میں دومیچ کھیلے گئے۔.شالہ بگ میدان میں پہلا کوارٹر فائنل آر بلیوز اور الیون برادرز گنگرہامہ کے درمیان کھیلا گیا۔.آر بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔آر بلیوز نے 18 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 148 رن بنائے۔.عابد نے 48 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔.الیون برادرز کو جیت کیلئے 149 رنوں کی ضرورت تھی.تاہم آر بلیوز کی طوفانی گیند بازی کے سامنے الیون برادرز گنگرہامہ 57 رن بناکر لڑھک گئی اسطرح آر بلیوز نے 91 رنوں سے میچ جیت لیا۔.عاصف خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔انہوں نے 11 رن دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔.آر بلیوز پہلی ٹیم ہے جو پرئمیر کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔.قمریہ میدان میں دوسراکوارٹر فائنل ویلی سٹارز اور ایس ایس پی الیون کے مابین کھیلا گیا۔.ویلی سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔.سیف الدین اور سائیر کی شاندار بلے بازی کی بدولت ویلی سٹارز نے 20 اوور میں 6 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 214 رنوں پر اننگ کا خاتمہ کیا جس میں سیف الدین نے 25 گیندوں پر 79 رن بنائے جبکہ سایئر نے 48 گیندوں پر 79 رن بنائے۔.ایس ایس پی الیون کو جیت کیلئے 215 رنوں کی ضرورت تھی تاہم ایس ایس پی الیون نے 20 اوور میں 8 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 97 رن ہی بناپائے ۔اسطرح ویلی سٹارز نے 117 رنوں سے میچ جیت لیا۔.سیف الدین اور سائیر کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔.ویلی سٹارز دوسری ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچ گئی.۔شالہ بگ میدان میں گیراج الیون اور ملک ایف سی سی ڈب کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل کھیلا گیا۔.گیراج الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔.گیراج الیون نے 19 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 129 رن ہی بناسکی.۔عرفان نے 27 رن بنائے۔.ملک ایفیسی سی ڈب کو جیت کیلئے 130 رنوں کی ضرورت تھی.تاہم میچ آخری اوور تک برابری پر چل رہا تھا.۔ملک ایف سی سی ڈب نے 9 اوور میں 4 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 44 رن بنائے.میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے میں تبدیل ہوگیا.22 رنوں کی ضرورت تھی 12 گیندوں میں۔.آخری اوور میں 12 رنوں کی ضرورت تھی جبکہ صرف ایک کھلاڑی باقی رہ گیا تھا.تاہم پہلی گیند پر ملک ایف سی سی ڈب کا کھلاڑی آؤٹ ہونے سے ہی گیراج الیون نے میچ 11 رنوں سے جیت لیا۔. ساحل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔.گیراج الیون تیسری ٹیم ہے جو سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔.