کشتواڑ//وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے خلاف ضلع کشتواڑ میں بند کی کال دی گئی ہے ۔چیئر مین مسلم شوریٰ کمیٹی کشتواڑاور امام جامع مسجد فاروق احمد کچلو نے ہلاکتوں کے سلسلہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج یعنی جمعرات کیلئے ضلع کشتواڑ میں بند کی کال دی ۔ جامع مسجد کے لائوڈ اسپیکروں پر بند کی کال دیتے ہوئے انہوں نے عام لوگوں سے دکانیں بند رکھنے اورٹریفک معطل رکھنے کی اپیل کی۔