نئی دہلی// ہندوستانی ریلوے منگل سے مسافر ٹرینوں کی سروس کو جزوی طور پر بحال کرتے ہوئے 15 شہروں کے لئے خصوصی ٹرینیں چلانے جا رہی ہے جو راستے میں کل 48 اسٹیشنوں پر ٹھہریں گی جن میں سوار ہونے کے لئے مسافروں کو روانگی سے 90 منٹ پہلے اسٹیشن پہنچنا ہوگا۔ ریلوے کی وزارت کے مطابق نئی دہلی اسٹیشن سے یہ گاڑیاں ڈبروگڑھ، اگرتلا، ہاوڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھونیشور، سکندرآباد، بنگلور، چنئی، ترواننت پو رم، مڈگاوں، ممبئی سینٹرل، احمد آباد اور جموں توی کے لئے اور وہاں سے واپسی کی سمت میں چلائی جائیں گی۔یہ گاڑیاں مکمل طور پر ایئرکنڈیش والی ہوں گی اور ٹرینوں میں اے سی پہلی، دوسری اور تیسری زمرہ کے کوچ ہوں گے۔ مسافروں کو اپنی چادر لانے کیلئے کہا گیا ہے۔ کوچ کے اندر کا درجہ حرارت اسی حساب سے رکھا جائے گا۔ مسافروں کو اپنا کھانا اور پانی گھر ہی سے لانا ہوگا۔ اگرچہ پانی کی بوتلیں اور محدود قسم کی پیکٹ والی کھانے کی اشیا ادائیگی پر دستیاب ہوگی۔ ریلوے اسٹیشنوں پر کوئی بھی ٹکٹ کاؤنٹر نہیں کھلوے جائیں گے۔نہ ہی کسی ایجنٹ کو بکنگ کی اجازت ہو گی۔ ٹرینوں میں ٹی ٹی ای ٹکٹ نہیں بنا سکیں گے۔ اس طرح سے ٹکٹ کی بکنگ ایک کو چھوڑ کر کسی دوسری قسم سے نہیں ہو سکے گی۔