عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ6-9 مئی تک عام طور پر الگ تھلگ جگہوں پر بعد دوپہر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 10-12 مئی تک عام طور پر ابر آلود اور ایک دو بار ہلکی سے درمیانی بارش اور بکھرے ہوئے مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ13-15 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔محکمہ نے کہا کہ کشمیر اور جموں ڈویژن کے چند مقامات پر گرج چمک/بجلی / تیز ہوائیں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بدھ سے فارم کا کام دوبارہ شروع کریں۔ آج سے دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔