ظفر اقبال
اوڑی/اوڑی کے کئی گاوں جن میں کالگی ، چھپر ، بلکوٹ، نامبلہ اور بوجتھالہ میں تیندوں میں دہشت مچا رکھی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے ان علاقے میں تیندوں نے گائو خانوںپر حملے کر کے کئی میوشی اور بھیڑ بکریاں ہلاک کر دی ہیں۔تیندوں کی موجودگی کی وجہ سے پوررے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات اکثر ان علاقوں میں تیندوے نمودار ہوجاتے ہیںجس کی وجہ سے لوگوں کا خاص طور بچوں کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا انہوں نے محکمہ جنگلی حیات سے اپیل کی تھی اس علاقوں میں پنچرے نصب کئے جائیں مگر انکے پاس پنجرے بھی دستیاب نہیں ۔رینج آفیسر محکمہ جنگلی حیات بارہمولہ نے کہا کہ ہمارے کئی پنچرے اوڑی کے الگ الگ گاوں میں نصب کئے ہیں جنکو منتقل کرنے کے لئے گاڑی کی ضرورت ہے اور گاڑی مصروف تھی۔اسلئے بدھ کو ان علاقوں میں پنچرے نصب کئے جائیں گے۔