اوڑی//اوڑی میں7 فروری کوآگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں ایک اورشہری زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں چل بسااور مرنے والوں کی تعداد اب 3ہوگئی ہے۔ 7فروری کوسلطان ڈھکی اوڑی میں گھاس میں آگ لگنے سے پانچ افرادزخمی ہوئے تھے، جن میں 25برس کا ساجد احمد ولد عبدالرزاق شیخ حادثے کے دوسرے دن اسپتال میں فوت ہواجبکہ14فروری کوایک اورزخمی واحداحمدخان بھی اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ منگلوارصبح واحد خان کی ماں روشی بیگم بھی صدراسپتال سرینگر میں دم توڑ بیٹھی۔واحداحمد خان کاوالدعبدالرشیدخان ابھی بھی سرینگر کے صدراسپتال میں زیرعلاج ہے۔