گول//انچارج ڈپٹی کمشنر رام بن رویندر ناتھ سدھو نے آج گول میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران انہوں نے ایس ڈی ایم آفس گول میں تمام محکمہ جات کے آفیسرات کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور اس موقعہ پر انہوں نے عوامی مسائل جانے اور آفیسران کو ہدایت دی کہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کیا جائے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹریک مشینوں کو جلد از جلد نصب کرنے کی آفیسران کو ہدایت دی ۔ رویندر ناتھ سدھو نے اس موقعہ پر پی ڈبلیوڈی کی جانب سے ناقص تعمیرات پر انہیں کافی لتاڑا اور کہا کہ جن ٹھیکیداروں نے کوتاہیاں برتی ہیں اُن کی بلوں کو روکا جائے اور گول موئیلہ میں میکڈم کی حالت پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا اور موقعہ پر ہی متعلقہ ٹھیکیدار کی باقی رقم واگزار نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے انہوں نے متعلقہ محکمے کے دوسروے کاموں کو بھی بہتر کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر پی ایم جی ایس وائی سے کہا کہ جلد از جلد سڑکوں کو قابل آمد و رفت بنایا جائے ۔ انچارج ڈپٹی کمشنر نے اس موقعہ پر محکمہ جنگلات پر بات کرتے ہوئے موقعہ پررینج آفیسر سے کہا کہ اگر کسی بھی جگہ پر نا جائز قبضہ ہو رہا ہو اُس کو جلد از جلد ہٹایا جائے اور بالخصوص کمپارٹ نمبر34میں نئی تعمیر کو ہٹایا جائے اور اگر پولیس کا سہارا بھی لینا پڑے پولیس ان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر محکمہ صحت عامہ کو لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور موٹر پمپ کے نصب کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر بجلی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ بجلی کو ہدایت دی کہ وہ جہاں پر بھی کوئی فالٹ آتا ہے اُسے جلد دور کریں اور درختوں کے ساتھ تاروں کو نہ لٹکائیں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر سکولوں میں اساتذہ کی کمی ، مڈ ڈے میل کو بہتربنانے کے لئے بھی متعلقہ آفیسر کو ہدایت دی ۔ رویندر ناتھ سدھو نے اس موقعہ پر آنگن واڑی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی ورکریا ہلپر کویاپی برتے اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔بازار میں گریف کی جانب سے کام کے بعد یہاں پر آ رہی دقتوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے گریف کو ہدایت دی کہ جو تاریں یہاں سے گزر رہی ہیں اُن کو بہتر بنایا جائے اور محکمہ پی ڈی ڈی کے ساتھ مل کر جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیاجائے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر گول میں مین بس اسٹینڈ کی اراضی پر بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم گول، تحصیلدار گول، بی ڈی او گول کو جلد از جلد اس مسئلے کو نمٹانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے ا س موقعہ پر محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے ناقص آٹے پر موقعہ پر ہی اے ڈی فوڈ رام بن سے بات کی اور کہا کہ جو بھی آٹا ، چاول وغیرہ خراب آتا ہے اُسے فوراً واپس کیا جائے اور اگر کوئی ڈیلر صارف کو راشن نہیں دیتا ہے تو اُس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے بی ڈی او گول سے ہدایت دی کہ جلد از جلد تمام مسائل کو ختم کیا جائے تا کہ لوگ پریشان نہ ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بھی غیر قانونی طور پر بس اسٹینڈ کی اراضی پر قبضہ کیا ہو گا اُن کے خلاف کارروائی کریں ۔ اس موقعہ پر انہوں نے آر ڈی ڈی ،زراعت ، ہارٹیکلچر ، راشن ،وغیرہ پر بھی بات کی ۔