اننت ناگ کاشوٹر | اگلے برس کے پیرااولمپکس میں شرکت کیلئے منتخب

جموں//اگلے برس ماہ جولائی میں منعقد ہونے والے پیراولمپک عالمی کپ میں اننت ناگ کاشوٹرحصہ لیکرجموں کشمیرکانام روشن کرنے جارہا ہے۔ب شنہ جموں سے تعلق رکھنے والے کوچ راجیش کمار جو خود بھی بین الاقوامی اعزازیافتہ ہیںاوربھارتی فوج کے کوچ ہیں،نے اِسے ایک باعث فخر لمحہ قراردیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میرے تربیت یافتہ عامراحمدبٹ نے چانگ وون میں منعقدہ پیرااولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اوراس نے صرف ایک پوائنٹ سے اولمپک کوٹاکھویا۔آج کل وہ اگلے ورلڈکپ،جواوسیجیک میں جولائی میں منعقد ہوگا، میں حصہ لینے کیلئے جی جان سے محنت کررہا ہے۔انہوں نے کہابٹ نے 25میٹر کے پسٹل ایونٹ میںکانسی کاتمغہ جیتااوراس سال وہ ایشیائی پیرااولمپکس اورعالمی چیمپین شپ میں حصہ لیں گے۔