اننت ناگ// آنگ متی پورہ اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد جنگجو فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد3آر آر، سی آر پی اور ایس ائو جی نے مشترکہ نے طور پر آنگ متی پورہ انچی ڈورہ گائوں کو محاصرے میں لیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ صبح کے 5بجے محاصرہ کیا گیا جس کے بعد انہیں صبح کے وقت معلوم ہوا۔صبح کے قریب 9بجے سے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا گیا جس کے دوران صبح 11بجکر 15منٹ پر ہوائی فائرنگ کے برف جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو مختصر وقت تک جاری رہا۔ اسکے بعد گائوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی اور تلاشی کارروائی رات 8بجے تک جاری رہی۔ لوگوں نے بتایا کہ گائوں کی کئی بار تلاشی لی گئی لیکن کچھ بھی بر آمد نہ ہوسکا۔لوگوں نے بتایا کہ جنگجو محاصرہ توڑ کر فرار ہوئے۔ادھر 55آر آر،سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران کریم آباد پلوامہ کو محاصرے میں لیا۔ وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کے باوجود بھی کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوؤں کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ادھر 55 آر آر ، سی آپی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے پلوامہ کے ہی زایئگام علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن جنگجوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا تاہم یہاں بھی کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔