ایجنسیز
بیونس آئرس/لیونل میسی ان 26 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں جمعرات کے روز ارجنٹائن کے فیفا ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے مہینے امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شروع ہونے جا رہا ہے ۔انٹر میامی کے کپتان میسی ٹیم کے فارورڈ لائن کی قیادت کریں گے ، جس میں انٹر ملان کے اسٹرائیکر لوٹارو مارٹنیز اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے جولین الواریز بھی شامل ہیں۔ مینیجر لیونل اسکالونی نے چیلسی کے مڈفیلڈر اینزو فرنانڈیز، ایسٹن ولا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز، انٹر میامی کے مڈفیلڈر روڈریگو ڈی پال اور لیورپول کے مڈفیلڈر الیکسس میک الیسٹر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے ۔ مجموعی طور پر، 2022 میں قطر ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کے 17 کھلاڑی اس بار بھی اسکواڈ میں برقرار ہیں۔ارجنٹائن اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 16 جون کو الجزائر کے خلاف کرے گا، جس کے بعد گروپ جے میں اس کا مقابلہ آسٹریا اور اردن سے ہوگا۔ تین بار کی ورلڈ کپ چیمپیئن ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل 6جون کو ہونڈوراس اور 9 جون کو آئس لینڈ کے خلاف دوستانہ (وارم اپ) میچ کھیلے گی۔
ارجنٹائن کا مکمل اسکواڈ:
گول کیپرز:
ایمیلیانو مارٹنیز (ایسٹن ولا)، جیرونیمو رلی (اولمپک ڈی مارسیلے )، جوآن موسو (ایٹلیٹکو میڈرڈ)۔
ڈیفنڈرز:
لیونارڈو بالیرڈی (اولمپک ڈی مارسیلے )، نکولس ٹیگلیافیکو (اولمپک لیونس)، گونزالو مونٹیل (ریور پلیٹ)، لیسانڈرو مارٹنیز (مینچسٹر یونائیٹڈ)، کرسچن رومیرو (ٹوٹنہم ہاٹپر)، نکولس اوٹامینڈّی (بینفیکا)، فیکونڈو مدینا (اولمپک ڈی مارسیلے )، نہوئل مولینا (ایٹلیٹکو میڈرڈ)۔
مڈفیلڈرز:
لیانڈرو پریڈیس (بوکا جونیئرز)، روڈریگو ڈی پال (انٹر میامی)، ویلنٹائن بارکو (ریسنگ اسٹراسبرگ)، جیوانی لو سیلسو (ریال بیٹس)، ایکسی کیول پلاسپیوس (بائر لیورکوسن)، الیکسس میک الیسٹر (لیورپول)، اینزو فرنانڈیز (چیلسی)۔
فارورڈز:
جولین الواریز (ایٹلیٹکو میڈرڈ)، لیونل میسی (انٹر میامی)، نکو گونزالیز (ایٹلیٹکو میڈرڈ)، تھیاگو الماڈا (ایٹلیٹکو میڈرڈ)، گیولیانو سیمیون (ایٹلیٹکو میڈرڈ)، نکو پاز (کومو)، جوس مینوئل لوپیز (پامائیرس)، لوٹارو مارٹنیز (انٹر ملان)۔