ام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے ایس ایس پی رام بن موہن لال کے ہمراہ شاہرہ پر قائم امر ناتھ یاترا کے لئے لگائے لنگروں کا معائینہ کیا۔اس موقعہ پر ڈی سی کے اے ڈی سی گورویندر سنگھ اور دیگر متعلقہ سیول اور پولیس انتظامیہ ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی نے یاتریوں کیلئے سیکورٹی ،صفائی ،پانی ،بجلی ،آگ سے بچائو،اور طبی سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو یاتریوں کیلئے تمام بنیادی اور لازمی سہولیات مہیا رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی سی نے یاتریوں سے بھی بات چیت کی ہے جس میں لنگرحکام کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات حاصل کی۔انہوں نے لنگر منیجروں کو ہموار سروس کو یقینی بنانے کے لئے معیاری طریقہ کارکو اپنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسران اور لنگر منیجروں کو لنگروں کے قریب ٹریفک جام نہ لگنے دینے کی ہدایت دی تا کہ یاتریوں اور مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا نہ ہو۔اس موقعہ پر ڈی سی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے یاتریوں کیلئے سیکورٹی ،یاترا رکنے پر بورڈنگ اور رہائش اور ہلیپ لائن کا قیام اور 24گھنٹے ایمر جنسی طبی سہولیات دستیاب رکھی ہیں۔انہوں نے پولیس اور ٹریفک محکمہ کو شاہرہ پر ناشری سیلے کر بانہال ٹنل تک سیکورٹی اور ٹریفک کا جائزہ لینے کیلئے کہا۔ڈی سی نے کنسٹرکشن ایجنسیوں کو شاہرہ کی بحالی پر سخت نگرانی کی ہدایت دی۔انہوں نے انہیں کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مشینری تیار رکھنے کی ہدایت دی۔