امریکہ تائیوان پر خطرناک سگنل بھیج رہا ہے :چین

نیویارک// چین نے امریکہ پر تائیوان کے معاملے پر “انتہائی غلط اور خطرناک اشارے ” بھیجنے کا الزام لگایا ہے ۔ایک امریکی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان 90 منٹ کی “براہ راست اور ایماندارانہ” مذاکرات میں تائیوان پر توجہ مرکوز کی گئی۔عہدیدار نے کہا، ‘‘ہمارے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہماری دیرینہ چین پالیسی میں دوبارہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔”دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد، چین کی وزارت خارجہ نے ملاقات پر ایک بیان میں کہا کہ امریکہ تائیوان کے بارے میں “انتہائی غلط، خطرناک سگنل” بھیج رہا ہے اور تائیوان کی آزادی کی سرگرمیاں جتنی زیادہ پرتشدد ہوں گی، پرامن تصفیے کے امکانات اتنے ہی کم ہوں گے ۔وزارت نے مسٹر وانگ کے حوالے سے کہا کہ “تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اسے حل کرنے کے لئے کون سا طریقہ استعمال کیاجائے گا، اس پرامریکہ کو مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔اگست میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورے کے بعد تائیوان کے تعلق سے تناؤ بڑھ گیا ہے اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر چینی فوجی مشق کی گئی۔