لکھنو//مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے اتوارکوبتایا کہ گورکھ پیٹھ کے مہنت یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کا وزیراعلیٰ کیوں بنایا گیا؟ پوسٹربوائے آتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ عہدے پرمنتخب کرنے کے بی جے پی کے فیصلے نے کئی لوگوں کو حیران کردیا تھا۔ سب سے بڑا سوال یہ تھا کہ جسے کوئی انتظامی تجربہ نہیں ہے، اسے ملک کی سب سے بڑی ریاست کی کمان دے دی گئی ہے۔لکھنومیں منعقدہ ایک پروگرام میں بی جے پی صدرنے یوگی آدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ بنانے کی بات کا ذکرکیا۔ اس دوران یوپی کے وزیراعلیٰ بھی اسٹیج پرموجود تھے۔ امت شاہ نے کہا 'کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلیٰ بنیں گے۔ کئی لوگوں نے مجھ سے کہا کہ انہوں نیکبھی نگرپالیکا بھی نہیں چلائی۔ وہ ایک پیٹھ کے مہنت تھے'۔امت شاہ نے مزید کہا 'لوگوں نے مجھ سے کہا کہ کیوں اتنی بڑی ریاست کی کمان انہیں دے رہے ہیں۔ لیکن میں نے اور وزیراعظم نریندرمودی نے یوگی آدتیہ ناتھ کووزیراعلیٰ بنانیکا فیصلہ کرلیا۔ یوگی کام کرنے والے ہیں اورکام کرنے کے اپنے طریقے سے انہوں نے تجربہ کی کمی کو دورکردیا ہے'۔واضح رہے کہ 2017 کے آغازمیں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو یوپی میں بڑی جیت ملی تھی۔ پارٹی نے الیکشن سے قبل پہلے وزیراعلیٰ کے امیدوارکا اعلان نہیں کیا تھا۔ پورا الیکشن بی جے پی وزیراعظم نریندرمودی کی ترقی کے وعدے پرلڑی اورعوام نے اس پراپنی مہربھی لگا دی۔ اس کے بعد پارٹی نے گورکھپورسے طویل وقت تک رکن پارلیمنٹ رہے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔