واشنگٹن// امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں برس کرسمس تک امریکہ کی تمام فوج افغانستان سے واپس اپنے ملک آجانی چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ انہوں نے یہ ٹوئٹ ایسے موقع پر کیا ہے جب امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے چند گھنٹے قبل ہی کہا تھا کہ امریکہ آئندہ برس کے اوائل تک افغانستان میں اپنی فوجیوں کی تعداد 2500 تک گھٹا دے گا۔یہ بھی پڑھیں : مودی حکومت میں 12 ہزار کروڑ کا 'آئرن ایکسپورٹ' گھوٹالہ، چنندہ امیر دوستوں کو پہنچایا فائدہ: کانگریس رواں برس فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں طالبان کے دہشت گردی کی روک تھام کی یقین دہانیوں کے بدلے امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج مئی 2021 تک واپس بلانے کے لئے کہا تھا۔ طالبان نے اس کے بدلے مستقل جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا فارمولا طے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔