رامپور// اترپردیش کے رامپور پارلیمانی حلقے سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان پر ایس ڈی ایم کی عدالت نے 3.27 کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا اور غیرقانونی طور سے حاصل کی گئی زمینوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے اسے پندوہ دنوں کے اندر خالی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔جمعرات کو ایس ڈی ایم کی ایک عدالت نے اعظم خان اور دیگر کے خلاف نوٹس جاری کر کے پی ڈبلیو ڈی کی زمین کو 15 دنوں کے اندر خالی کرنے کا حکم دیا ہے خالی نہ کرنے کی صورت میں اسے مسمار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جب تک زمین خالی نہیں کی جاتی پی ڈبلیو ڈی کوفی ماہ 9.10 لاکھ روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔اس قبل انتظامیہ اور پولیس نے زمین غصب کرنے کے معاملے میں اعظم خان و دیگر کے خلاف 27 مجرمانہ مقدمے درج کیے ہیں وہیں اعظم خان کا نام زمین مافیا میں شامل کرتے ہوئے اسے ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے ۔اعظم خان پر اپنی پرائیویٹ یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے کسانوں اور غریبوں کی زمین غصب کرنے کا الزام ہے ۔حکومت نے اس معاملے میں ایس آئی ٹی جانچ کا بھی حکم دیا ہے ۔یواین آئی۔