بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں جمعہ کو پْر امن طور پر ہڑتال کی گئی تاہم بانہال کے دیگر علاقوں میں دوکانیں کھلی رہیں ۔ہڑتال کی کال اگرچہ کسی تنظیم نے نہیں تھی تاہم بیوپار منڈل وغیرہ نے تعمیر وترقی اور بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پہلے ہی و ہڑتال کی کال دی تھی جس کا تذکرہ ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول نے اسمبلی میں بھی کیا تھا ۔ آج صبح سے ہی قصبہ بانہال میں دوکانیں بند رہیں تاہم نوگام ، چریل ، ٹھٹھاڑ اور دیگر علاقوں میں ہڑتال کا کوئی اثر نہیں رہا اور معمول کا کاروبار معمول کی طرح چلتا رہا تاہم قصبہ میں میں بیشتر دوکانیں بند رہیں اور مقامی ٹرانسپورٹ چلتا رہا ۔ قصبہ بانہال میں بیو پار منڈل کی طرف سے بھی علاقے میں سرکار کی طرف سے تعمیر و ترقی پر دھیان نہ دئے جانے کے خلاف حکام کے خلاف ہڑتالی کی کال دی تھی جبکہ کئی انجمنوں نے بجلی اور پانی کی دگرگوں حالت کے خلاف بھی بانہال بند کی کال دی گئی تھی ۔نماز جمعہ کے خطبے کے دوران مرکزی جامع مسجد بانہال کے امام مولانا مولوی نظیر احمد نے افضل گورو کی پانچویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے زور دیا۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی مانگ کو لیکر پہلے ہی قصبہ بانہال میں ہڑتالی کال دی گئی تھی اور پولیس نے اس بارے میں امن و قانون کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے ۔