کاتالونیا// اسپین کے شہر کاتالونیا میں طوفانی ژالہ باری سے ایک بچی ہلاک متعد دافراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر کاتالونیا کے علاقیگیرونا میں طوفانی ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔اس طوفانی ڑالہ باری میں ٹینس بال کے سائز جتنے برف کے ٹکڑے آسمان سے گرتے دیکھے گئے جس کے نتیجے میں 20 ماہ کی بچی ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے۔اسپین میں گیند کے برابر برف کے گولوں کی بارش، سر پر گولہ لگنے سے ایک بچی جاں بحق متعدد افراد زخمی ہو گئے، یورپ اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کا شکار ہے، خشک سالی کے باعث دریا خشک ہو چکے ہیںویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید ژالہ باری نے کچی چھتوں، شیشوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پڑنے والے اولوں کی جسامت 4 انچ تک چوڑی ہے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔دوسری جانب اسپین کے بیشتر علاقے خشک سالی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جبکہ امریکہ میں بھی شدید ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔