بیت المقدس//اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے لیے قائم غیر قانونی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں 108 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطینیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض یہودی آباد کاریوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ اسرائیلی فوجیوں نے ربرکی گولیوں اور آنسو گیس سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اس تشدد کے نتیجے میں 108 فلسطینی زخمی ہوئے ، ان میں سے 68 ربر کی گولیوں کا نشانہ بنے اور درجنوں گیس سے متاثر ہوئے۔ زخمیوں میں 2 فوٹو جرنلسٹ بھی شامل ہیں ۔سول یہودی قابض ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں کنٹینر مکانات کے چھوٹے چھوٹے کیمپ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کیمپوں میں بعد میں دیگر ڈھانچے شامل کردیے گئے ، اس طرح غیر قانونی آباد کاریوں کی نشوونما میں تیزی آئی۔